vosa.tv
Voice of South Asia!

کولمبو،سری لنکن حکومت کا ویلیو ایڈٹ ٹیکس اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ

0

عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سےسری لنکا کوقرض کی  دوسری قسط جاری کرنے سے انکار,آئی ایم ایف کے مقرر کردہ اہداف تک  پہنچنے کے لیےحکومت کا  ویلیو ایڈٹ ٹیکس پندرہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے کا فیصلہ

سری لنکن  اسمبلی نے ویلیو ایڈٹ ٹیکس پندرہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کرنے  کی منظوری دے دی گئی۔بل یکم جنوری 2024 سے نافذالعمل ہوگا۔ترجمان  کابینہ  بندولا گنا وردن  نے کہا کہ اگرچہ 2022 کے مقابلے میں 2023 کے پہلے نو مہینوں میں ٹیکس کی مد میں پچاس فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے لیکن ہم ابھی بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے مقرر کردہ اہداف تک نہیں پہنچ سکے ہیں۔واضح رہے کہ سری لنکا کو ابھی تک عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے قرض کی  دوسری قسط جاری نہیں کی گئی۔ اس حوالے سے ہونے والے دو اجلاس بے نتیجہ ختم ہوئے ہیں عالمی مالیاتی ادارے نے تین بلین ڈالرز کے قرض کی قسط دینے سے انکار کرتے ہوئے سری لنکن حکومت پر ٹیکس چوری کی روک تھام اور ٹیکس اصلاحات میں مزید بہتری لانے کی شرط عائد کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.