vosa.tv
Voice of South Asia!

نیو یارک:لٹل پاکستان میں انجمن غوثیہ یو ایس اے کے زیر اہتمام روایتی جلوس

0

نیو یارک کے علاقے  کونی آئی لینڈ ایونیو ، بروکلین پر انجمن غوثیہ نیویارک کے زیر اہتمام اس سال بھی  چوبیس ستمبر بروز اتوار  نبی آخر الزمان ، آقائے د و جہاں ، سرور کونین ، نبی کریم حضرت محمدمصطفی ﷺ کے میلاد شریف کے سلسلے میں سالانہ جلوس نکالا  جائے گا۔انجمن غوثیہ کے صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ  جلوس کے آغاز سے قبل ایونیو ایچ پر جلوس کے شرکاءکے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا  جائے گا جس کے بعد جلوس روانہ ہوگا۔جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مکی مسجد پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں آئے علمائے کرام نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی ﷺ کی شان میں قصیدے  اور حیات طیبہ پر روشنی ڈالیں گے۔جسکے بعد مہمانوںکی تواضع کا اہتمام کیا جائےگا۔جلوس میلاد النبی ﷺ اور جلسہ کا مقصد امریکہ سمیت دنیا بھر میں آقا کریم ﷺ کی حقیقی تعلیمات اور دین اسلام کی روح کو پیش کرنا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.