vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے بھارتی طالبہ کی ہلاکت

0

نیویارک میں ساوتھ ایشئن کمیونٹی انصاف کے لیے سراپا احتجاج بن گئی۔

امریکی ریاست سیئٹل میں مبینہ طور پر پولیس گاڑی کی ٹکر سے جاں  بحق  بھارتی نژاد طالبہ جھانوی  کنڈولہ کو  انصاف دلوانے کے لیے نیویارک میں ساوتھ  ایئشن  کمیونٹی اکھٹی ہوگئی اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین  حکومت سے مطالبہ کیا کہ جھانوی کی موت کے ذمہ داروں کو  انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔تفصیلات کے مطابق رواں ماہ جنوری میں  ریاست سیٹل میں بھارتی  نژاد طالبہ  جھانوی کنڈولہ کی  پولیس کی تیز رفتار گاڑ ی کی ٹکر سے مبینہ موت پر نیویارک میں مقیم ساوتھ ایشئن کمیونٹی غمزدہ اور افسردہ ہے۔ جھانوی کو  انصاف دلوانے اور اس کی یاد میں نیویارک میں ڈائیورسٹی پلازہ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا  گیا ،شمعیں روشن کی گئیں اور اس کی حمایت میں نعرے بھی لگائے  گئے۔۔اس مظاہرے میں نہ صرف بھارتی ہندو سکھ  شامل تھے بلکہ پاکستانی، نیپالی اور دیگر کمیونٹی کے افراد  بھی شریک ہوئے اور  اپنا احتجاج  ریکارڈ کروایا۔مقررین کا کہنا  تھا کہ اس واقعے کو صرف حادثہ قرار دے کر کسی طور پر نظر انداز نہیں  کیا جاسکتا، غیر قانونی  تیز رفتاری میں ملوث پولیس افسر  کےخلاف  قانون کے  مطابق کاروائی کی جانی چاہیے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز ، پلے کارڈ سمیت جھانوی کی تصویریں بھی اٹھا رکھی تھیں ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ   جھانوی ایک ہونہار اور قابل  طالبہ  تھی۔حکومت سے مطالبہ  ہے کہ اس کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس واقعے میں ملوث  پولیس افسر کے خلاف قانونی کاروائی نہ کی گئی تو ہم سمجھیں  کہ  اس معاشرے میں  انصاف  کا نظام  دم توڑ  گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.