vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: ربیع الاول کاآغاز ، جشنِ عید میلا النبی منانے کا سلسلہ شروع

0

ماہ ربیع الاول کے آغاز کے ساتھ ساتھ ہی امریکا میں عید میلادالنبی منانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ مسلم کولیشن آف نیویارک کے زیر اہتمام جیکسن ہائٹس میں میلادالنبی کا سالانہ جلوس نکالا گیا۔ جشنِ عید میلاد النبی  ﷺ کی مناسبت سے مسلم کولیشن آف نیویارک کے زیرِ اہتمام سالانہ آٹھواں جلوس جیکسن ہائٹس کے علاقے میں72 اسٹریٹ  براڈ وے سے علماء کرام کی قیادت میں برآمد ہوا ۔جلوس میں پاکستانی امریکن  کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے  بڑی  تعداد میں شرکت کی  ۔اس موقع پر شہر کی فضائیں درود و سلام کی فضاؤں سے گونجتی رہیں۔ علماء کرام کا کہنا ہے  سرکارِ دو عالم حضرت  محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادت کا جشن  منانا  ہمارے  لیے باعثِ سعادت ہے۔جلوس میں شریک معروف نعت خواں محمد اصغر  چشتی نے بارگاہِ رسالت میں گُل ہائے عقیدت پیش کیے۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے   گزرتا ہوا  کباب کنگ پہنچا جہاں پر میلاد النبی کی مناسبت سے کانفرنس  منعقد ہوئی ، علما ء کرام نے  نبیِ دو جہاں  رحمت اللعاالمین کی سیرت ِطیبہ بیان کی۔ 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.