سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے چیف جسٹس پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھالیا جس کے بعد وہ سپریم کورٹ کے29ویں چیف جسٹس بن گئے ہیں۔
حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تقریب حلف برداری میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ،سپریم کورٹ کے تمام ججز، چاروں صوبائی گورنرز، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور وکلا بھی شریک ہوئے۔ بطور چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیلئے سپریم کورٹ کے ججز میں اختلافات ختم کرنا، بنچز کی تشکیل اور موجودہ سیاسی صورتحال میں عدلیہ کا وقار بحال کرنا بڑے چیلنجز ہوں گے۔نئے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی 13 ماہ بعد25 اکتوبر 2024 کو عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔