vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک:ورک پرمٹ کے اجراء میں التوا، تارکینِ وطن پریشان

0


ویب ڈیسک: نیویارک میں ان دنوں سینکڑوں تارکینِ وطن ورک پرمٹ کے حصول لی خاطر سرکاری محکموں کے گرد چکر لگانے پرمجبورتارکینِ وطن کا مسئلہ مزید سنگینی اختیار کرگیا۔ شہر بھر میں موجود سینکڑوں تارکینِ وطن  ورک پرمٹ  کے حصول کی خاطر روزانہ وفاقی محکموں کی عمارتوں کے باہر قطاریں لگانے پر مجبور ہوگئے۔ تفصیلات کے  مطابق نیویارک  شہر ان دنوں تارکینِ وطن اور ان سے جڑے  مسائل کے درمیان کافی الجھنوں کا شکار ہے۔ سینکڑوں تارکینِ وطن  ہر روز لوئر مین ہٹن کی وفاقی عمارت کے باہر ورک پرمٹ  کے حصول کی خاطر قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں ۔ نیویارک کے پانچوں بورو کے تارکینِ وطن ورک پرمٹ کے متلاشی ہیں۔ یہ پناہ گزین فٹ پاتھوں پر رات گزارتے ہیں اور قریبی جھاڑیوں کو بیت الخلا کے طور پر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ۔ ان میں زیادہ تر تارکینِ وطن وہ ہیں  جن کا سفر ایکواڈور، نکاراگوا، ہونڈوراس یا وینزویلا سے شروع ہوا یہاں  تک کہ روس، نیپال، پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔تارکینِ وطن کا ورک پرمٹ ان دنوں انتظامیہ کے لیے ایک پیچیدہ مسئلہ بنا ہوا ہے  کیوں کہ درخواست گزار کس طرح  ملک میں داخل ہوا، پرمٹ کا انحصار اسی بات پر ہے  اور متعدد وفاقی ایجنسیاں جن میں امیگریشن اور کسٹمز انفورسمنٹ، محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی اور یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ساتھ ساتھ امیگریشن عدالتیں بھی شامل ہیں جوتارکینِ وطن کے ورک پرمٹ کے حصول تک کے تمام معاملات کو دیکھ رہی  ہیں ۔خیال رہے کہ میکسیکو کے ساتھ امریکی سرحد سے گزشتہ سال ایک لاکھ تیرہ ہزار سے زائد تارکینِ وطن نیویارک شہر میں داخل ہو ئےاور تقریباً 60 ہزار تارکینِ وطن اب شہر کے تعاون سے چلنے والی پناہ گاہوں  میں رہائش پذیر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.