vosa.tv
Voice of South Asia!

براہ راست رپورٹنگ کے دوران خاتون صحافی کے ساتھ نامناسب واقعہ پیش

0

یورپی ملک اسپین میں براہ راست رپورٹنگ کرنے والی خاتون صحافی کے ساتھ جنسی ہراسانی کا نامناسب واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس نے پھرتی سے کام لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

نشریاتی ادارے ’یورو نیوز‘ کے مطابق خاتون رپورٹر میڈرڈ شہر سے براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اس دوران ایک شخص نے آکر انہیں پیچھے سے تھپڑ مارا۔

مذکورہ خاتون معروف چینل (mediaset espana) پر میڈرڈ کے دکان پر ہونے والی چوری کی براہ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

https://5f0f9d15926e0079e2cc0d68e048e7e2.safeframe.googlesyndication.com/safeframe/1-0-40/html/container.html
https://www.dawnnews.tv/news/card/1112322

خاتون رپورٹر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے مختصر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان شخص پیچھے سے آکر ان کی کمر کے نیچے تھپڑ مارنے کے انداز میں ہاتھ پھیرتا ہے۔

نوجوان کی جانب سے نامناسب حرکت کیے جانے پر خاتون رپورٹر دنگ رہ جاتی ہیں اور اس دوران اسٹوڈیو سے اینکر رپورٹر سے سوال پوچھتے ہیں کہ کیا مرد نے ان کے جسم پر ہاتھ پھیرا؟ جس پر رپورٹر ہاں میں جواب دیتی ہیں۔

بعد ازاں اینکر ہسپانوی زبان میں کیمرا مین اور رپورٹر کو ہدایات دیتے ہیں کہ وہ نامناسب حرکت کرنے والے شخص کا چہرہ دکھائیں تاکہ ان کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.