vosa.tv
Voice of South Asia!

کیپ مے کاؤنٹی چڑیا گھر کو 1.4 ملین ڈالر کا عطیہ موصول

0

نیوجرسی کے رہائشی نے وصیت کی تھی کہ اس کے مرنے کے بعد جائیداد کی رقم چڑیا گھر کو دی جائے،عطیہ کرنے والا شخص2022میں انتقال کرگیا تھا۔قانونی ٹیم کو قانونی تقاضے مکمل کرنے میں دو سال کا وقت لگا

نیوجرسی(ویب ڈیسک)نیوجرسی میں واقع  کیپ مے کاؤنٹی چڑیا گھرکو  چارلس مولر کی طرف سے 1.4 ملین ڈالرز کا عطیہ موصول ہوا ہے جس کے بعد سے چڑیا گھر کی انتظامیہ اور عملہ جشن منارہا ہے۔چڑیا گھر کو اب تک موصول ہونے والا سب سے بڑا عطیہ ہے۔ کیپ مے کاؤنٹی بورڈ آف کمشنرز پریس ریلیز جاری کی اور کہا کہ یہ تحفہ اس وقت ممکن ہوا جب مولر نے  وصیت میں یہ بات شامل کی تھی کہ ان کےتمام اثاثے  جانوروں کی طبی دیکھ بھال کے لیے استعمال ہوں گی ۔چڑیا گھر پارکس کے سابق ڈائریکٹر اور مولر کے دوست مائیکل لافی کو مولر کی وصیت پر عملدرآمد کرنے کے لیے نامزد کیا گیا ۔بورڈ نے کہا کہ چڑیا گھر کو عطیہ فراہم کرنے کے لیے دو سال تک اپنے وکلاء کے ساتھ کام کیا۔جس کی کل رقم $1,435,787.59 تک بنتی ہے۔چڑیا گھر اور بورڈ کے مطابق مولر اور ان کی اہلیہ الزبتھ نے پہلی بار 2000 میں  چڑیا گھرآنا شروع کیا اور متعدد عطیات دئیے۔بورڈ نے کہا کہ مولر نے 2017 میں الزبتھ کی موت کے بعد چڑیا گھر میں وقت گزارنا جاری رکھا جہاں اس کی لافی کے ساتھ گہری دوستی ہوئی اور اس نے چڑیا گھر میں رقم چھوڑنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ کیپ مے کاؤنٹی کے کمشنر ڈائریکٹر نے کہا کہ مولر کو ان کے تحفے کے لیے یادگار بنایا جائے گا۔ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ملک بھر سے اور زندگی کے تمام شعبوں سے چڑیا گھر کے دوست ہیں جو ہمارے چڑیا گھر سے اتنا ہی پیار کرتے ہیں جتنا ہم کرتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.