ہیوسٹن میں بھی عشرہ محرم روایتی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں دیگر امریکی شہروں کی طرح ہیوسٹن میں بھی عاشورہ ٔ محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا جس میں عزادارانِ حسینؓ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات اور سانحہ کربلا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔امریکہ کے شہر ہیوسٹن میں عشرہ محرم روایتی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا،، نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ عنہ کی لازوال قربانی کی یاد میں عاشورہ محرم الحرام کی مناسبت سے نکالے گئے جلوس میں عزادارانِ حسینؓ بشمول خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی،،، انجمن پاسبان عزا کے زیر اہتمام عاشورہ کا جلوس ہیوسٹن کے ڈاون ٹاون سے برآمد ہوا اور سٹی ہال پر اختتام پذیر ہوا،،، جلوس کے شرکاء سے علامہ عشرت عباس جعفری اور شیخ رمضان عبداللہ نے خطاب کیا۔ اس موقع پر تعزیہ ،علم اور تابوت اٹھائے گئے جبکہ ذولجناح کی زیارت بھی کرائی گئی جلوس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ عشرت عباس جعفری کا کہنا تھا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ نے کربلا میں یزید کی بیعت نہ کرکے نہ صرف دین کا تحفظ کیا بلکہ حق کیلے کھڑے ہونے ،حق کیلے لڑنے اور مرجانے کا پیغام دیا ۔اس موقع پر ہیوسٹن کی مرکزی امام بارگاہ المرتضی کے صدر احسن زیدی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 سال سے ہیوسٹن میں عاشورہ کا جلوس نکالا جاتا ہے جس کا مقصد آنے والی نسل میں پیغام حسین کا فروغ ہے۔جلوس میں معروف سماجی رہنماء اور فورٹ بینڈ کاوئنٹی سے ریپبلیکن امیدوار علی شیخانی، پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف گریٹر ہیوسٹن کے سیکریٹری جنرل سید عامر زیدی، سابق رکن سندھ اسمبلی حاجی انور نقوی، کانسٹیبل پریسینٹ 3 نبیل شائق،، سماجی شخصیت امتیاز احسن سمیت دیگر عمائدین شہر نے بھی شرکت کی،، جلوس کے موقع پر مختلف انجمنوں اور افراد کی جانب سے ٹھنڈے پانی، شربت کے علاوہ لنگر و نیاز کی سبیلوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ جب کی جلوس کی گزر گاہوں پر ہیوسٹن پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔