vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس نے ممکنہ دھماکہ خیز مواد ضبط کرلیا،،مشتبہ شخص گرفتار

0

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن شرقی ہارلیم کار سے دیسی ساختہ ممکنہ دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا ۔واقعہ کی اطلاع پر بم اسکواڈنے کارروائی کرکے دھماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کیا ۔بم اسکواڈ کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ مارک ٹورے نے کہا کہ یہ کافی تعداد میں دھماکہ خیز مواد تھا  یہ چھوٹا معاملہ نہیں ہے۔ اگر یہ جیسے لگایا گیا تھا اور کام کرجاتا تو اس سے کافی بڑی تعداد میں املاک کو نقصان پہنچاتا بلکہ انسانی جانیں جانے کا بھی سبب بنتا۔مشتبہ شخص نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ وہ گھریلو تشدد کا شکار ہے اس لیے دیسی دھماکہ خیز مواد کا بندوبست کیا   تھا کہ گھر کے باہر نصب کرسکوں ۔پولیس یہ بتانے سے قاصر  ہے کہ آیا دھماکہ خیز مواد کارآمد تھا۔پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.