vosa.tv
Voice of South Asia!

بابری مسجد کی جگہ بننے والے رام مندر کا آئندہ جنوری میں افتتاح متوقع

0

بھارت میں لاکھوں کروڑوں افراد کی جانب سے پوجے جانے والے بھگوان رام کے عظیم الشان مندر جنوری میں شمالی ہندوستان میں ایک ایسی جگہ پر کھلے گا جسے ان کی جائے پیدائش تصور کیا جاتا ہے۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایودھیا کے شمالی قصبے میں مندر کی تعمیر تکمیل کے قریب ہے اور اس جگہ کے حوالے سے کئی دہائیوں سے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔

بھارت کے اکثریتی ہندو آبادی کا کہنا ہے کہ یہ جگہ بھگوان رام کی جائے پیدائش ہے اور مغل دور میں مسلمانوں نے اس مقام پر ایک مندر کو مسمار کر کے 1528 میں بابری مسجد کی تعمیر کی تھی۔

1992 میں مشتعل ہندو ہجوم نے بابری مسجد کو مسمار کر دیا تھا جس کے بعد پورے بھارت میں دنگے ہو گئے تھے اور ہندو مسلم فسادات میں تقریباً 2ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جن میں سے زیادہ تر مسلمان تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.