vosa.tv
Voice of South Asia!

بنگلہ دیش: انسانی حقوق کے دو کارکنان کو دو سال قید کی سزا

0

بنگلہ دیش کی عدالت نے انسانی حقوق کے دو سرکردہ کارکنوں کو دو دو سال قید کی سزا سنا دی جبکہ ناقدین نے فیصلے کو ملک میں عام انتخابات سے قبل حکومتی کریک ڈاؤن کا حصہ قرار دے دیا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ عدیل الرحمٰن اور 57 سالہ ناصرالدین ایلان نے کئی دہائیوں تک حقوق کی تنظیم اودھیکار کی قیادت کی۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ہزاروں مبینہ ماورائے عدالت قتل، حزب اختلاف کے کارکنوں کی جبری گمشدگیوں اور پولیس کی بربریت کو فہرستیں بنائیں اور ان کے لیے کام کیا۔

جج ذوالفقار حیات نے انسانی حقوق کے دونوں کارکنوں کو 10 سال قبل ماورائے عدالت قتل پر فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مرتب کرنے کے حوالے سے ان کے خلاف عائد مجرمانہ الزامات پر بالترتیب دو،دو سال قید کی سزا سنائی۔

پراسیکیوٹر نذر الاسلام شمیم نے کہا کہ انہیں غلط معلومات شائع کرنے اور پھیلانے، مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور ریاست کی تصور مجروح کرنے کے جرم میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تاہم فیصلے کے خلاف دونوں کے وکلا اعلیٰ عدالت میں اپیل کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.