vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: دمہ کے خلاف مہم تیز، متاثرہ علاقوں کے لیے خصوصی فنڈنگ

0

نیویارک کے میئر زوہران ممدانی نے عالمی یوم دمہ 2026 کے موقع پر بچوں میں دمہ کی بیماری سے نمٹنے کے لیے 20 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ فنڈنگ کنجیشن پرائسنگ پروگرام کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کا مقصد آلودگی سے متاثرہ علاقوں میں صحت کے مسائل کو کم کرنا ہے۔حکام کے مطابق برونکس میں بچوں میں دمہ کی شرح اب بھی تشویشناک حد تک زیادہ ہے، حالانکہ 2009 سے 2024 کے دوران شہر بھر میں ایمرجنسی کیسز میں کمی آئی ہے۔ اس کے باوجود برونکس، ایسٹ و سینٹرل ہارلم اور بروکلین کے کچھ علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔اس منصوبے کے تحت کمیونٹی سطح پر دمہ سے متعلق سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا، جس میں اسکولوں میں ادویات کی فراہمی، بچوں اور والدین کو آگاہی دینا اور بیماری کے مؤثر کنٹرول کے لیے تربیت شامل ہے۔ مزید 15 اسکولوں کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف بچوں کی صحت بہتر بنانے میں مدد دے گا بلکہ والدین کے علاج کے اخراجات میں بھی کمی لائے گا، جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کو کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.