vosa.tv
Voice of South Asia!

قانون کے اسکول میں منفردتجربہ، سپریم کورٹ مکمل اےآئی سے تیار

0

کیرولائنا (نیوزڈیسک)نیکول ڈاؤننگ نے لاء یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کوآزمانے کےلیے ایک دلچسپ تجربہ کیا، جس میں دیکھا گیا کہ کیا اےآئی سپریم کورٹ کے ججوں کی طرح قانونی دلائلوں کا فیصلہ  کرسکتی ہے یا نہیں۔

برطا نوی خبرساں ادارے روئٹز کے مطا بق اس تجربے کے لیے یونیورسٹی میں ایک فرضی عدالت سجائی گئی۔ اس تجربے کے لیے تین اے آئی ججز تیار کیے گئے تھے، جن میں ایک قدامت پسند قانونی سوچ، دوسرا عملی نقطہ نظر اور تیسرا ترقی پسند قانونی نظریات کی نمائندگی کر رہا تھا۔

ان مصنوعی ججز کو امریکی سپریم کورٹ کے ایک حقیقی مقدمے کی تفصیلات، قانونی دستاویزات اور متعلقہ ججز کے سابقہ فیصلوں کی معلومات فراہم کی گئی تھیں۔تائج سے معلوم ہوا کہ اے آئی ججوں نے مقدمے کا فیصلہ بالکل اسی انداز اور سوچ کے ساتھ سنایا جیسا کہ واقعی سپریم کورٹ نے سنایا تھا۔ طلبہ نے فرضی عدالت میں اپنے قانونی دلائل پیش کیے اور اے آئی ججز نے ان سے سوالات بھی کیے۔ تاہم یونیورسٹی کی اسسٹنٹ ڈین برائے مصنوعی ذہانت نکول ڈاؤننگ کے مطابق اے آئی ججز کا اندازِ گفتگو کافی حد تک مشینی تھا۔ وہ طلبہ سے سوالات تو کرتے تھے، لیکن حقیقی ججز کی طرح درمیان میں مداخلت نہیں کرتے تھے اور نہ ہی ان کے سوالات میں وہ فطری انداز نظر آیا جو حقیقی عدالتی کارروائی میں دیکھنے کو ملتا ہے۔

نکول ڈاؤننگ کے مطابق اس تجربے کا مقصد یہ معلوم کرنا نہیں تھا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں حقیقی ججز کی جگہ لے سکتی ہے یا نہیں، بلکہ یہ دیکھنا تھا کہ آیا اے آئی بھی انسانی ججز کی طرح قانونی دلائل کا تجزیہ اور ان پر غور کرکے فیصلے کر سکتی ہے۔اس تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت قانونی معاملات میں معاون ثابت ہو سکتی ہے، تاہم حقیقی عدالتی کارروائی میں انسانی ججز کے تجربے، فطری اندازِ گفتگو اور فیصلہ سازی کی مکمل نقل کرنا ابھی اس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.