vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں صرف751ڈالرماہانہ میں فلیٹ حاصل کرنے کا موقع

0

نیویارک (نیوزڈیسک) مہنگے کرایوں سے پریشان افراد کے لیے اہم خبر، بروکلین کے معروف علاقے گرین پوائنٹ میں نئی افورڈیبل ہاؤسنگ لاٹری شروع کردی گئی ہے، جس کے تحت اہل شہری صرف 751 ڈالر ماہانہ سے جدید اپارٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

نیویارک میں گھر کا کرایہ برداشت کرنا جہاں بہت سے خاندانوں کے لیے مشکل ہوتا جارہا ہے، وہیں بروکلین کے علاقے گرین پوائنٹ میں کم آمدنی والے شہریوں کے لیے سستے اپارٹمنٹس حاصل کرنے کا ایک نیا موقع سامنے آیا ہے۔گرین پوائنٹ کی ایک نئی تعمیر شدہ رہائشی عمارت کے لیے افورڈیبل ہاؤسنگ لاٹری کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت اہل درخواست گزار صرف 751 ڈالر ماہانہ سے شروع ہونے والے کرائے پر اپارٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

یہ رہائشی منصوبہ خاص طور پر کم اور درمیانی آمدنی والے نیویارکرز کے لیے اہم ہے، جو شہر میں مناسب کرائے پر اچھی رہائش کی تلاش میں ہیں۔نئی عمارت میں رہائشیوں کو مختلف جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جن میں انڈور جم، ہر اپارٹمنٹ میں ڈش واشر اور مشترکہ لانڈری روم شامل ہیں۔اس منصوبے کی ایک اہم سہولت یہ ہے کہ ماہانہ کرائے میں ہیٹنگ، کولنگ اور گرم پانی کے اخراجات بھی شامل ہوں گے، تاہم بجلی کا بل اور ذاتی استعمال کے دیگر اخراجات کرایہ داروں کو خود ادا کرنا ہوں گے۔خواہشمند افراد نیویارک سٹی کے سرکاری ہاؤسنگ پورٹل این وائے سی ہاؤسنگ کنیکٹ پر جاکر اس لاٹری کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔
درخواست دینے کے لیے شہریوں کو پورٹل پر اپنا اکاؤنٹ اور پروفائل بنانا ہوگا، جس کے بعد اپنی سالانہ آمدنی اور گھریلو افراد کی تعداد کے مطابق متعلقہ اپارٹمنٹ کے لیے درخواست جمع کروائی جاسکتی ہے۔اہم بات یہ ہے کہ ہاؤسنگ لاٹری میں درخواست جمع کروانے کے لیے کوئی فیس یا ڈپازٹ وصول نہیں کیا جاتا۔تاہم درخواست دینے والے افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ مقررہ آمدنی کی حد، گھریلو افراد کی تعداد اور دیگر اہلیت کے تقاضوں کو پورا کریں۔  کامیاب درخواست گزاروں کا انتخاب لاٹری اور اہلیت کی جانچ کے مراحل کے مطابق کیا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.