vosa.tv
Voice of South Asia!

سورج کی روشنی فروخت کرنے کامنصوبہ، امریکی کمپنی

0

کیلیفورنیا (نیوزڈیسک)دنیامیں بجلی کی بڑھتی ہوئی  ضروریات کے با عث توانائی کے نئے ذرائع  تلاش کیے جارہے ہیں،لیکن امریکاکی ایک کمپنی نے ایک  نیا  نصوبہ پیش کیا ہے،جس سے خلامیں بڑے  بڑے آئینے نصب کر کے سورج غروب ہو نے کےبعد بھی زمین  کے مخصوص علاقوں تک روشنی پہنچا ئی جا سکتی ہے ۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطا بق سائنسی جریدے دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہونے والی  تحقیق  ،امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم خلائی ٹیکنالوجی کمپنی ریفلیکٹ آربیٹل اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔کمپنی خلا میں ایسے بڑے آئینے بھیجنا چاہتی ہے جو سورج کی روشنی کو منعکس کرکے رات کے وقت زمین پر مخصوص مقامات تک پہنچا سکیں۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے خلائی راکٹ بنانے والی فرم اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ساتھ دو راکٹ لانچ کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے شمسی توانائی کے منصوبوں کو زیادہ دیر تک بجلی پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں روشنی پہنچانے اور امدادی کارروائیوں کے دوران بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ریفلیکٹ آربیٹل کے منصوبے کے تحت تقریباً 18 بائی 18 میٹر کے بڑے آئینے زمین کے نچلے مدار میں نصب کیے جائیں گے۔ ان آئینوں کو اس انداز میں حرکت دی جا سکے گی کہ یہ سورج کی روشنی کو منعکس کرکے زمین کے ان علاقوں تک پہنچائیں جہاں اس کی ضرورت ہو۔ابتدائی تجربے میں استعمال ہونے والے آئینوں سے تقریباً پانچ کلومیٹر چوڑے علاقے کو روشنی فراہم کرنے کا منصوبہ ہے۔

 کمپنی ان آئینوں کی پوزیشن مسلسل تبدیل کرے گی تاکہ روشنی مطلوبہ مقام پر برقرار رکھی جا سکے۔اس منصوبے کی پہلی آزمائش 2027 کی دوسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔ اس تجربے کے لیے کمپنی ایئرینڈل ون نامی سیٹلائٹ استعمال کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.