vosa.tv
Voice of South Asia!

ریاض میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کی تقریب

0

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سیدات گلوبل کے زیرِ اہتمام بریسٹ کینسر سے آگاہی کے لیے خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں طبی ماہرین، سماجی شخصیات اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا مقصد خواتین میں چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور مرض کی بروقت تشخیص اور علاج کی اہمیت پر روشنی ڈالنا تھا۔تقریب کا افتتاحی خطاب مسز فاطمہ نے کیا، جبکہ ڈاکٹر شازیہ، ڈاکٹر زرقا اور ڈاکٹر فاضلہ نے چھاتی کے سرطان کی علامات، تشخیص اور علاج کے حوالے سے طبی معلومات فراہم کیں۔معروف آپٹیمزم کوچ اور سماجی رہنما انجینئر جویریہ اسد نے خواتین کی ذہنی اور جذباتی مضبوطی کے ساتھ مثبت سوچ کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔اس موقع پر چھاتی کے سرطان کو شکست دینے والی خواتین مسز عذرا یوسف اور مسز کشور ہاشمی نے اپنی جدوجہد اور صحت یابی کے تجربات بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیے۔ انہوں نے دیگر خواتین کو ہمت، امید اور بروقت علاج کا پیغام دیا۔تقریب کی نظامت مس عرشیہ نے کی، جبکہ شرکاء کی معلومات میں اضافے کے لیے ایک آگاہی کوئز بھی منعقد کیا گیا۔اختتام پر مسز فاطمہ نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کی صحت اور فلاح و بہبود کے لیے ایسے آگاہی پروگرامز کے تسلسل کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.