vosa.tv
Voice of South Asia!

بھارتی شہری کا 227 ملین ڈالر کے میڈیکیئر فراڈ کے جرم کا اعتراف

0

 امریکی ریاست الینوائے میں مقیم بھارتی شہری سید مرتضیٰ کبلازادہ نے کووڈ ٹیسٹ کٹس کی آڑ میں میڈیکیئر سے 227 ملین ڈالر کا فراڈ کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا۔

 امریکی محکمہ انصاف کے مطابق 36 سالہ کبلازادہ اور ان کے ساتھیوں نے جنوری 2023 سے چھ ماہ کے دوران شکاگو کے علاقے میں تین لیبارٹریاں خریدیں، اور پاکستان میں قائم ایک مبینہ ٹیلی مارکیٹنگ کمپنی کو تقریباً 11 ملین ڈالر ادا کرکے لاکھوں میڈیکیئر مستحقین کی ذاتی معلومات حاصل کیں۔ استغاثہ کے مطابق ان معلومات کی بنیاد پر لیبارٹریوں نے ایسی کووڈ ٹیسٹ کٹس کیلئے میڈیکیئر کو 227 ملین ڈالر کے جعلی بل بھیجے جو مریضوں نے نہ مانگی تھیں اور نہ ہی انہیں فراہم کی گئیں، جن میں سے میڈیکیئر نے تقریباً 136 ملین ڈالر ادا کردیے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے رقم بیرون ملک ٹرانسفر اور غیرلائسنس یافتہ منی ٹرانسمیٹرز کے ذریعے حاصل کی، اور اس سے پرتعیش گاڑیاں بھی خریدیں۔ پلی ڈیل کے تحت کبلازادہ دس بینک اکاؤنٹس سے ضبط کی گئی 46 ملین ڈالر سے زائد کی رقم ضبط کروانے پر رضامند ہوگئے ہیں۔ کبلازادہ نے صحت کے فراڈ کے دو الزامات میں جرم قبول کیا، جس پر انہیں زیادہ سے زیادہ 20 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.