نیویارک: دو گاڑیوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں ٹاکونک اسٹیٹ پارک وے پر دو گاڑیوں میں تصادم ہوگیا۔ واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
امریکی خبررساں ادارے اے بی سی کے مطابق، یہ واقعہ ویسٹ چیسٹر کے نیو کاسل میں ٹیکونک اسٹیٹ پارک وے پر پیش آیا جہاں ایک وین جنوب کی طرف جا رہی تھی جب وہ درمیان کی لائن کراس کر کے شمال کی طرف آنے والی لین میں گئی اور ایک کار سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں شدید آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے میں وین میں سوار تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ کار کے ڈرائیور کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی بھی موت کی تصدیق کر دی۔ جبکہ وین کا ڈرائیور نازک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ مقامی حکام تحقیقات کر رہے ہیں۔