vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک: فُیونرل ہوم میں آگ بھڑک اٹھی، تین فائرفائٹر زخمی

0

کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے کوئنز میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک فُیونرل ہوم میں جنازے کی رسومات کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ واقعہ شام 4 بجے کے بعد پیش آیا۔

آگ 134-35 ناردرن بلیوارڈ پر واقع چن فُک فُیونرل سروسز  کی عمارت کی دوسری منزل پر لگی، جو پرنس اسٹریٹ اور کولنز پلیس کے قریب واقع ہے۔ عمارت کی چھت سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس سے علاقے میں شدید تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔واقعے کے فوراً بعد فائر ڈیپارٹمنٹ نے دو الارم جاری کیے۔ 25 فائر یونٹس اور 106 فائر فائٹرز و ای ایم ایس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔اس حادثے میں تین فائر فائٹرز معمولی زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ خوش قسمتی سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جنازے میں شریک افراد کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ عمارت کے اندرونی حصے تک محدود رہی، تاہم مکمل نقصان کا تخمینہ تاحال جاری ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.