کوئنز کے علاقے بے سائیڈ میں فائرنگ، 17 سالہ نوجوان اور 28 سالہ شخص جاں بحق
کوئنز(ویب ڈیسک) نیویارک میں کوئنز کے علاقے بے سائیڈ میں رات دیر گئے پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں دو افرادجاں بحق ہو گئے، جن میں ایک 17 سالہ نوجوان بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق، فائرنگ کا یہ افسوسناک واقعہ تقریباً 10 بجے اوشینیا اسٹریٹ اور 48 ایونیو کے قریب پیش آیا۔ 911 پر ایک کال موصول ہوئی جس میں حملے کی اطلاع دی گئی، جس پر پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی۔پولیس کے مطابق، جائے وقوعہ پہنچنے پر افسران نے 17 سالہ نیو سیکائرا کو سینے میں گولی لگی حالت میں پایا، جبکہ 28 سالہ فرینک لیو کو سر میں گولی لگی ہوئی ملی۔ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو فوری طور پر نیو یارک پریسبیٹیرین کوئنز ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور فائرنگ کے محرکات جاننے کی کوشش جاری ہے۔ تاحال اس واقعے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، اور نہ ہی کسی مشتبہ فرد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے۔مقامی رہائشیوں میں واقعے کے بعد خوف و ہراس کی فضا ہے، جبکہ پولیس اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔