vosa.tv
Voice of South Asia!

یمن میں مشتبہ امریکی فضائی حملے، حوثی باغیوں کے مطابق 6 افراد مارے گئے، 30 زخمی

0

یمن کے دارالحکومت صنعا میں مشتبہ امریکی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حملے رات کے وقت باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں میں کیے گئے۔

حوثیوں کے سیٹلائٹ نیوز چینل المسیرہ کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ فائر فائٹرز شدید آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے مبینہ طور پر فضائی حملوں کے باعث لگنے والی آگ قرار دیا گیا ہے۔ ویڈیو میں ملبے سے بھری سڑک اور ریسکیو اہلکاروں کو ایک زخمی شخص کو اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ باغیوں کا دعویٰ ہے کہ حملہ صنعا کے بنی مطر (Bani Matar) علاقے میں واقع ایک سیرامکس فیکٹری پر کیا گیا۔امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈنے ان حملوں کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔یہ طرز عمل امریکی کمانڈ کی حالیہ پالیسی کا حصہ ہے، جسے 15 مارچ سے جاری مہم کے تحت وائٹ ہاؤس سے ازخود حملوں کی اجازت حاصل ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق اب تک اس مہم کے دوران 200 سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے ہیں، تاہم امریکی فوج کی جانب سے اہداف کے بارے میں کسی قسم کی معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغی حالیہ مہینوں میں بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حملوں کے بعد امریکی اور اتحادی افواج کے نشانے پر ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.