vosa.tv
Voice of South Asia!

فلوریڈا کے ہیلتھ کیئر کمپنیوں کے مالک کو ٹیکس چوری پر 18 ماہ قید کی سزا

0

فلوریڈا(ویب ڈیسک) فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو ملازمت کے ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر 18 ماہ قید، دو سال نگرانی اور امریکی حکومت کو 43 لاکھ 81 ہزار ڈالر سے زائد کی رقم واپس ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق، پال والژاک (Paul Walczak) نامی شخص نے مختلف ناموں سے ہیلتھ کیئر کمپنیوں کا نیٹ ورک قائم کر رکھا تھا، جن میں Palm Health Partners اور Palm Health Partners Employment Services شامل ہیں۔ ان کمپنیوں کے ذریعے وہ 600 سے زائد افراد کو ملازمت فراہم کرتا تھا اور سالانہ 2 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد کی تنخواہیں ادا کرتا تھا۔قانون کے مطابق، والژاک پر لازم تھا کہ وہ ملازمین کی تنخواہوں سے سوشل سیکیورٹی، میڈیکیئر، اور فیڈرل انکم ٹیکس کی کٹوتی کرے اور وہ رقم ہر سہ ماہی انٹرنل ریونیو سروس کو ادا کرے۔ لیکن والژاک نے ایک دہائی سے زائد عرصے تک ان ٹیکسز کو ادا نہیں کیا اور ان رقوم کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کیا۔2016 سے 2019 کے دوران، والژاک نے ملازمین کی تنخواہوں سے 74 لاکھ 32 ہزار ڈالر سے زائد کی ٹیکس کٹوتی کی، لیکن یہ رقم IRS کو ادا نہیں کی۔ اس کے بجائے، اس نے کمپنی کے بینک اکاؤنٹس سے ایک ملین ڈالر کی رقم سے ایک یاٹ خریدی، ذاتی بینک اکاؤنٹس میں لاکھوں ڈالر منتقل کیے، اور مہنگے اسٹورز پر ذاتی خریداری کی۔اس دوران، اس نے کمپنی کے حصے کے 34 لاکھ 80 ہزار ڈالر مالیت کے سوشل سیکیورٹی اور میڈیکیئر ٹیکسز بھی ادا نہیں کیے۔2019 میں، IRS نے والژاک پر لاکھوں ڈالر کے سول جرمانے عائد کیے۔ اسی سال، والژاک نے NextEra کے نام سے ایک نئی کمپنی قائم کی، جس میں 99 فیصد ملکیت ایک رشتہ دار کے نام پر ظاہر کی گئی، لیکن مالیاتی کنٹرول والژاک کے پاس ہی تھا۔ اس کمپنی کے ذریعے اس نے مختلف رشتہ داروں کے اکاؤنٹس میں لاکھوں ڈالر منتقل کیے اور ذاتی اخراجات کی مد میں براہِ راست فریقین کو 8 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کیں۔حکام کے مطابق، پال والژاک کے اقدامات سے IRS کو مجموعی طور پر 1 کروڑ 9 لاکھ 12 ہزار 334 ڈالر کا نقصان پہنچا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.