vosa.tv
Voice of South Asia!

الی نوائے :اقلیتی طلباء کے لیے مخصوص اسکالرشپ پروگرام فوری طور پر معطل

0

الی نوائے(وب ڈیسک) ریاست الی نوائے میں اقلیتی طلباء کے لیے مخصوص اسکالرشپ پروگرام کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب امریکی محکمہ انصاف نے اس اسکالرشپ کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیا اور قانونی کارروائی کی دھمکی دی۔

محکمہ انصاف کے مطابق، یہ اسکالرشپ پروگرام صرف مخصوص نسلوں کے طلباء کو داخلہ اور وظائف دے رہا تھا، جب کہ دیگر نسلوں کے طلباء کو خارج کیا جا رہا تھا  جو امریکی آئین کی چودھویں ترمیم اور حالیہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔محکمہ انصاف کے نوٹس کے بعد شکاگو کی بڑی جامعات نارتھ ویسٹرن، لوئیولا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف شکاگو  نے فوری طور پر اس پروگرام سے دستبرداری اختیار کر لی۔اٹارنی جنرل پام بونڈی کا کہنا ہے کہ ہم تعلیمی اداروں میں ڈی ای آئی جیسے امتیازی پروگراموں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ ہماری کارروائی سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ نسلی بنیادوں پر فیصلے اب برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ادھر الی نوائے بورڈ آف ہائر ایجوکیشن نے بھی اس اسکالرشپ پروگرام کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ وہ قانون ساز اسمبلی کے ساتھ مل کر اس کا جائزہ لے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.