vosa.tv
Voice of South Asia!

 سات سوشلسٹ اپنی ناکامیوں سے نظریں چرا رہے ہیں، ایرک ایڈمز

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایڈمز نے کہا ہے کہ جب وہ ملک بھر کے دیگر میئرز سے ملتے ہیں، تو نیو یارک سٹی کے بارے میں منفی تاثر کی شکایات سنتے ہیں۔

یہ بات میئر ایڈمز نے ایک لائیو شو کے دوران کہی جہاں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا نیا نعرہ محفوظ سڑکیں، قابلِ استطاعت شہر متعارف کروایا ہے۔ معاشی چیلنجز پر بات کرتے ہوئے ایڈمز نے کہا کہ وہ حالیہ ٹیرف پالیسیوں کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں کی بڑھتی ہوئی معاشی مشکلات اور خوراک کی کمیابی کے مسائل پر بھی بات کی، اور بتایا کہ 2024 میں یورپ کا سفر کرنے والے امریکیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا، لیکن اسی سال فوڈ پینٹریز کا رخ کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھی، جو معاشی عدم مساوات کو ظاہر کرتا ہے۔ شہر کی صفائی اور معیارِ زندگی کے بارے میں ایڈمز نے چوہوں کی موجودگی کو بڑا مسئلہ قرار دیا اور اس کے حل کے لیے "ریٹ زار” کی تقرری اور کچرے کے 75 فیصد حصے کو کنٹینرائز کرنے جیسے اقدامات کا ذکر کیا۔ ان کے مطابق، ان اقدامات سے شہر کی صفائی اور شہریوں کی زندگی کے معیار میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کومو اور سات سوشلسٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ اپنی ناکامیوں سے نظریں چرا رہے ہیں۔ شہر کے مسائل پر کھلی بات چیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ایڈمز نے کہا کہ جب وہ ملک بھر کے دیگر میئرز سے ملتے ہیں، تو نیویارک سٹی کے بارے میں منفی تاثر کی شکایات سنتے ہیں، لیکن وہ اس تاثر کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.