بروکلین کی سڑک پر مردہ نومولود کی لاش برآمد
بروکلین(ویب ڈیسک) بروکلین کے علاقے کراؤن ہائٹس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں یونین اسٹریٹ پر ایک اپارٹمنٹ عمارت کے سامنے مردہ نومولود کی لاش ملی۔
پولیس کے مطابق، یہ فیٹس تقریباً چار ماہ کا تھا اور اس عمر میں بچہ پیدائش کے بعد زندہ رہنے کے قابل نہیں ہوتا۔ واقعہ جمعرات کی شام اس وقت سامنے آیا جب ایک راہگیر نے لاش دیکھ کر حکام کو اطلاع دی۔تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ نومولود کی لاش کتنی دیر سے وہاں موجود تھی۔ میڈیکل ایگزامنر کی جانب سے لاش کا معائنہ کیا جا رہا ہے، اور وہی موت کی اصل وجہ کا تعین کرے گا۔پولیس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ لاش وہاں کیسے پہنچی۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں۔