نیو جرسی: فروزن چکن سے بھرا ٹرک حادثے کے بعد تباہ
نیو جرسی(ویب دیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے فیئر ویو علاقے میں فروزن چکن سے بھرا ایک ٹریکٹر ٹریلر حادثے کا شکار ہو کر آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
حکام کے مطابق، واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرک ایک ڈھلوان سڑک پر پیچھے کی طرف بے قابو ہو کر ایک خالی گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹکر کے فوراً بعد ٹریلر میں آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ٹرک کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ ڈرائیور حادثے سے قبل بحفاظت ٹرک سے نکلنے میں کامیاب رہا، جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ نے قریب موجود ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچایا، لیکن واقعے کے وقت خوش قسمتی سے عمارت خالی تھی۔ فائر ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور علاقے کو محفوظ قرار دے دیا۔