vosa.tv
Voice of South Asia!

امریکا: 4 رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کو ملینوں ڈالر کے قرضے فراڈ کے اسکیم میں سزا

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا میں چار رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاروں کو متعدد سالوں تک چلنے والی ایک بڑی سازش میں ملینوں ڈالر کے قرضے فراڈ کے ذریعے حاصل کرنے پر سزا سنائی گئی

 امریکی محکمہ انصاف کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق, نیو جرسی کے رہائشی 53 سالہ آرون پیوریٹز اور اس کے 29 سالہ بیٹے ایلی پیوریٹز کو وائر فراڈ میں ملوث ہونے پر سزا دی گئی۔ آرون پیوریٹز کو 60 ماہ قید اور 22.2 ملین ڈالر کی واپسی کا حکم دیا گیا، جبکہ ایلی پیوریٹز کو 24 ماہ قید اور 20.3 ملین ڈالر کی واپسی کی سزا سنائی گئی۔ جبکہ نیویارک کے رہائشی 34 سالہ موشے مارک سلبر اور  72 سالہ فریڈریک شولمین کو بھی وائر فراڈ کی سازش میں سزا ملی۔ سلبر کو 30 ماہ قید اور شولمین کو 12 ماہ اور ایک دن قید کی سزا سنائی گئی، جس کے بعد انہیں نو ماہ کی گھریلو قید کا سامنا ہوگا۔ سلبر اور شولمین کی واپسی کی رقم کا تعین بعد کی سماعت میں کیا جائے گا۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق، آرون اور ایلی پیوریٹز نے مشی گن میں واقع ٹرائے ٹیکنالوجی پارک کی ملکیت حاصل کی تھی اور ستمبر 2020 میں اس پراپرٹی کو 42 ملین ڈالر میں خرید کر شریک سازش کار کو 70 ملین ڈالر میں بیچ دیا۔ انہوں نے قرض دینے والے کو جعلی دستاویزات فراہم کیں، جن کی بنیاد پر قرض دینے والے نے 45 ملین ڈالر کا قرض دیا۔ دوسری جانب، سلبر اور شولمین نے مارچ 2019 میں ولیمزبرگ آف سنسناٹی نامی اپارٹمنٹ کمپلیکس کے خریدنے اور اس کی نگرانی کرنے والی کمپنی رہوڈیم کیپیٹل ایڈوائزرس کی قیادت کی تھی۔ اس خریداری میں بھی انہوں نے جعلی دستاویزات فراہم کر کے 74 ملین ڈالر کا قرض حاصل کیا تھا۔ اس کیس کی تحقیقات کرمنل ڈویژن کے فراڈ سیکشن اور نیو جرسی کے اسسٹنٹ امریکی اٹارنی مارٹھانی نے کی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.