vosa.tv
Voice of South Asia!

کینسر کے مریضوں کے لیے فنڈ ریزنگ عشائیہ، مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل

0

 نیو یارک(ویب ڈیسک) نیو یارک میں کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام ایک خصوصی فنڈ ریزنگ عشائیہ منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد کینسر کے مریضوں کے لیے سو فیصد مفت علاج کی فراہمی کے لیے مالی تعاون حاصل کرنا ہے۔

پاکستان کےشہرلاہور میں یومیہ بنیادوں پر آٹھ سو مریضوں کو مفت علاج کی سہولت  فراہم کرنیوالے  کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے لئے فنڈریزنگ تقریب  نیو یارک کے علاقے ہوریس ہارڈنگ ایکسپریس وے کے مقامی ریسٹورنٹ میں4 اپریل 2025 کو منعقد ہوگی ۔یہ خصوصی عشائیہ لیڈ کوآرڈینیٹر یو ایس اےاحتشام قاضی ، لیڈ کوآرڈینیٹرNJ-CT ڈاکٹر طارق ابراہیم ، اور  نیو یارک میں کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر  کی ایمبیسیڈر بانو قاضی  کی میزبانی میں منعقد ہو رہا ہے۔ فنڈریزنگ عشائیے میں کینسر کیئر ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کے بانی  پروفیسر ڈاکٹر شہریار اور ان کی ٹیم خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کریں گے، جو کینسر کے مریضوں کو بلا معاوضہ علاج کی سہولت فراہم کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔منتظمین نے فلاحی اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نیک مقصد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کینسر کے مریضوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا سکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.