میئر ایڈمز کا ڈگ ایپل کو رینٹ گائیڈ لائنز بورڈ کی سربراہی سونپنے کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے ڈوگ ایپل کو رینٹ گائیڈلائنز بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے، جبکہ ریڈ جارڈن اور ایلکس آرمولووچ کو بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے۔
میئر ایرک ایڈمز نے کہا یہ تقرریاں شہر میں سستی رہائش کو محفوظ بنانے کے عزم کا حصہ ہیں۔ میئر نے کہا کہ شہر میں کرایہ داروں کو تحفظ فراہم کرنے اور سستی رہائش کے مواقع پیدا کرنے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے مقرر کردہ افراد حکومتی، غیر منافع بخش اور نجی شعبوں میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جو نیویارک کو رہنے کے لیے ایک بہتر جگہ بنانے میں مدد فراہم کریں گے۔ نئے چیئرمین ڈگ ایپل نے کہا کہ کرایہ کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے کرایہ داروں کی استطاعت اور عمارتوں کی مالی پائیداری کے درمیان توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔ ریڈ جارڈن نے بھی اس موقع کو شہر میں سستی رہائش کو یقینی بنانے کے لیے اہم قرار دیا، جبکہ ایلکس آرمولووچ نے بطور سابق کرایہ کے استحکام کے تحت رہنے والے شہری ہونے کے ناطے اس نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ ایڈمز انتظامیہ نے کرایہ داروں کو تحفظ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں ٹیننٹ پروٹیکشن کابینہ کا قیام، نادہندہ مالکان کے خلاف سخت کارروائی، اور سستی رہائش کے منصوبوں میں سرمایہ کاری شامل ہے۔ شہر میں کرایہ کی شرح کو متوازن رکھنے اور رہائشی بحران سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ نے اربوں ڈالر مختص کیے ہیں، جبکہ نئے مکانات کی تعمیر اور کرایہ داروں کی حفاظت کے لیے مزید پالیسیاں متعارف کروائی جا رہی ہیں۔