vosa.tv
Voice of South Asia!

پٹسبرگ یونیورسٹی کی 20 سالہ طالبہ سودکشا کونانکی اسپرنگ بریک کے دوران لاپتہ

0

پنسلوانیا(ویب ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کی پٹسبرگ یونیورسٹی کی 20 سالہ بھارتی نژاد طالبہ سودکشا کونانکی اسپرنگ بریک کے دوران لاپتہ ہو گئی۔

حکام کے مطابق، ڈومینیکن ریپبلک میں اسپرنگ بریک کے دوران یونیورسٹی آف پٹسبرگ کی 20 سالہ طالبہ سودکشا کونانکی لاپتہ ہو گئی، بین الاقوامی حکام سودکشا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ لاؤڈون کاؤنٹی شیرف آفس ورجینیا کے مطابق، سودکشا اپنے چھ ساتھی طلبہ کے ساتھ پونٹا کینا گئی تھی، جہاں وہ گزشتہ ہفتے لاپتہ ہو گئی۔ ان کے اہل خانہ ورجینیا میں مقیم ہیں، جنہوں نے جمعرات کو پولیس سے رابطہ کر کے اطلاع دی۔ امریکی حکام کے ساتھ ڈومینیکن ریپبلک کی پولیس اور بھارتی سفارت خانہ بھی تلاش میں شامل ہے، کیونکہ سودکشا بھارت کی شہری بھی ہے۔ لا التاگرسیا سول ڈیفنس نے بتایا کہ سمندری اور زمینی ٹیمیں سودکشا کی تلاش میں مصروف ہیں۔ یونیورسٹی آف پٹسبرگ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو سودکشا کونانکی کے بارے میں کوئی معلومات ہوں تو وہ فوراً لاؤڈون کاؤنٹی شیرف آفس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.