vosa.tv
Voice of South Asia!

سب وے اسٹیشن پر 57 سالہ بزرگ پر چاقو سے حملہ

0

مین ہٹن(ویب ڈیسک) نیویارک کے علاقے مین ہٹن کے ایک سب وے اسٹیشن پر ایک شخص نے 57 سالہ بزرگ پر چاقو سے حملہ کیا۔ واقعے میں متاثرہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، یہ واقعہ صبح تقریباً 1 بجے 14ویں اسٹریٹ، یونین اسکوائر اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔ جہاں ایک مشتبہ شخص نے 57 سالہ بزرگ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔ حملہ آور نے متاثرہ شخص کی آنکھ میں چاقو یا کوئی نوک دار چیز گھونپ دی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، حملہ اچانک ہوا اور دونوں افراد کے درمیان پہلے کوئی نمایاں جھگڑا دیکھنے میں نہیں آیا تھا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے سب وے اسٹیشن کی نگرانی کیمروں کی مدد سے حملہ آور کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے سے متعلق کوئی معلومات ہوں تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.