ایسیکس کاؤنٹی میں آتشزدگی، درجنوں افراد متاثر
نیوجرسی(ایب ڈیسک) نیوجرسی کے شہر نیوآرک کی ایسیکس کاؤنٹی کے متعدد گھروں میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں درجنوں افراد بے گھر ہو گئے۔
حکام کے مطابق، یہ واقعہ ووڈسائیڈ ایونیو پر رات 1:15 بجے پیش آیا۔ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ شدت اختیار کرتے ہوئے لیول 3 تک جا پہنچی، جس پر فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد صبح 6:10 بجے قابو پایا۔ واقعے میں ایک فائر کیپٹن کے سر پر چوٹ آئی، جبکہ ایک فائر فائٹر اور دو شہری زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔ نیوآرک حکام کے مطابق، آتشزدگی سے 67 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 18 بچے بھی شامل ہیں، جنہیں عارضی رہائش فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔