امریکا میں دوران پرواز نجی طیارے کے انجن میں آتشزدگی
امریکا میں دوران پرواز نجی کوریئر کمپنی کے طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔
امریکی ریاست نیو جرسی کے نیوآرک ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے چند لمحوں بعد طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد فیڈایکس کارگو جیٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔ خبرایجنسی کے مطابق طیارے نے نیوآرک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی۔ دوران پرواز نجی کوریئر کمپنی کے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی تقصان نہیں ہوا۔ فیڈریشن ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا کہنا ہے کہ بوئنگ سیون سکس سیون سے پرندہ ٹکرانے کے بعد ایک انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس سے انجن کو نقصان پہنچا۔ متعلقہ حکام نے فوری کاروائی کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد احتیاطاً ہوائی ٹریفک کو کچھ دیر کیلیے روک دیا گیا تھا لیکن صورتحال معمول پر آنے کے بعد آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا۔