vosa.tv
Voice of South Asia!

فادرہوڈ انیشی ایٹو کی توسیع، 7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے فادرہوڈ انیشی ایٹو کی توسیع کے لیے 7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

میئر ایرک ایڈمز کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد والدوں کو اپنے بچوں سے دوبارہ جُڑنے، مالی معاونت فراہم کرنے اور والدین کے ضروری ہنر سیکھنے میں مدد دینا ہے۔ ایڈمز نے کہا اس اقدام سے مستفید ہونے والے والدوں کی تعداد 1,500 سے بڑھا کر 3,000 کی جائے گی۔انہوں نے کہا یہ توسیع نیویارک سٹی ڈیپارٹمنٹ آف یوتھ اینڈ کمیونٹی ڈیولپمنٹ کے تحت ہوگی اور اس کا آغاز 28 فروری کو نیویارک سٹی چلڈرنز کیبنٹ کے زیر قیادت ہونے والی پہلی فادرہوڈ سمپوزیم سے قبل کیا جائے گا۔ میئر ایڈمز نے اس پروگرام کو خاندانوں کے لیے نیویارک سٹی کو بہترین مقام بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا۔ میئر نے کہا یہ اقدام 20 سال سے جاری فادرہوڈ انیشی ایٹو کا تسلسل ہے، جو والدین کی تربیت، شریک والدین کے تعلقات کی بہتری، ملازمت اور تعلیمی معاونت، چائلڈ سپورٹ اور بچوں کی ملاقات جیسے شعبوں میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ایڈمز انتظامیہ نے ابتدائی تعلیم میں بھی بڑی سرمایہ کاری کی ہے، جس سے 1 لاکھ 50 ہزار بچے پری اسکول اور ابتدائی تعلیم میں داخل ہو چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.