vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا مسلم کمیونٹی کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے  مسلم کمیونٹی کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کے لیے نئی تقرریوں کا اعلان کر دیا ہے۔

میئر ایڈمز کے مطابق، اس فیصلے کے تحت نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ڈیٹیکٹیو محمد ایمن کو مسلم سینیئر ایڈوائزر، مہدی حسن کو مسلم لائژن، فامود کونے کو ڈپٹی کمشنر/ایتھنک آؤٹ ریچ، اور عطیہ شہناز کو مسلم خواتین لائژن مقرر کیا گیا ہے۔ میئر ایڈمز نے کہا ہے کہ حکومت کو ان کمیونٹیز کی نمائندگی کرنی چاہیے جن کی وہ خدمت کرتی ہے، اور یہ تقرریاں مسلم کمیونٹی کو مزید مؤثر طریقے سے شامل کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نامزد افراد نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ تمام نیویارکرز کی مؤثر نمائندگی کریں گے۔کمشنر فریڈ کریز مین نے ان تقرریوں کو نیویارک کے اہم شہریوں کی شمولیت کا ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔ ڈیٹیکٹیو محمد ایمن نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم کمیونٹی کی حکومتی سطح پر مضبوط نمائندگی کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ مہدی حسن نے اس نامزدگی کو ایک اعزاز قرار دیا اور کہا کہ نیویارک کی نمائندگی ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر فامود کونے نے کہا کہ یہ فیصلے اس بات کی علامت ہیں کہ ایڈمز انتظامیہ نیویارک کی اہمیت کو سنجیدگی سے حکومتی پالیسیوں میں شامل کر رہی ہے۔ مسلم خواتین لائژن عطیہ شہناز نے بھی عزم ظاہر کیا کہ وہ مسلم خواتین کی آواز اجاگر کرنے اور ان کے حقوق کے لیے کام کرتی رہیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.