vosa.tv
Voice of South Asia!

ٹرمپ کا معدنیات لینے کے باوجود یوکرین کو سیکیورٹی ضمانت دینے سے انکار

0

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے، یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانت امریکا نہیں یورپ دے گا۔ ادھر یوکرینی صدر کا کہنا ہے کہ ہم روس کے خلاف امریکا سے سیکیورٹی کی ضمانت چاہتے ہیں۔

یوکرینی صدر زیلنسکی رواں ہفتے جمعہ کو بڑی ڈیل پر دستخط کے لیے دورے پر امریکہ آرہے ہیں جس کے بعد ممکنہ طور پر معدنی معاہدے پر دستخط ہوں گے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یوکرین سے اپنے پیسے واپس لیں گے، یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانت امریکا نہیں یورپ دے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن کا یوکرین جنگ کے حل کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے یوکرین جنگ ختم ہوجائے گی۔ چین کے بارے میں تعلقات پر صدر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں چین امریکا میں سرمایہ کاری کرے جس کے بعد امریکا بھی چین میں سرمایہ کاری کرنا پسند کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.