ایرک ایڈمز کا فیئر فیرز پروگرام کی او ایم این وائی نظام پر مکمل منتقلی کا اعلان
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے فیئر فیرز پروگرام کو مکمل طور پر ایم ٹی اے کے جدید آن لائن کرایہ ادائیگی کے نظام او ایم این وائی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
لیے سفری اخراجات کو مزید آسان اور سستا بنانا ہے۔ انہوں نے کہا اس نئی پالیسی کے تحت، اہل افراد کو ہفتے میں زیادہ سے زیادہ 17 ڈالر کرایہ ادا کرنے کی حد دی جائے گی، جس سے وہ اضافی سفری اخراجات سے بچ سکیں گے۔ حالیہ توسیع کے بعد فیئر فیرز کی آمدنی کی حد 145 فیصد وفاقی غربت کی سطح تک بڑھا دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید دو لاکھ افراد اس رعایتی کرایہ پروگرام کے اہل ہو گئے ہیں۔ میئر نے کہا اس منتقلی کے پہلے مرحلے میں تمام نئے درخواست دہندگان کو او ایم این وائی کارڈ جاری کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں صارفین اپنے بینک کارڈ یا موبائل فون کے ذریعے رعایتی کرایہ ادا کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا شہریوں کو اس نظام سے مکمل طور پر آگاہ کرنے کے لیے ڈی ایس ایس مقامی تنظیموں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم چلائی جائے گی، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔