vosa.tv
Voice of South Asia!

مسلمان ممالک کے سفارتکاروں کا عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر حل کروانے کامطالبہ

0

اقوامِ متحدہ میں پاکستا ن کے سفیر منیر اکرم ، قونصل جنرل اور دیگر سفارتی عملے نے کہا ہے کہ  بھارت   طاقت کے زور پر کشمیریوں کی جدوجہد ِآزادی کو  نہیں دبا سکتا۔مقررین نے مطالبہ کیا کہ  مسئلہ کشمیر اقوامِ متحدہ کی سلامتی قونصل کی قرار دادوں کے مطابق حل کیا جائے

یومِ کشمیر پرکشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کو  بے نقاب کرنے کے لیے پاکستان قونصل خانہ نیویارک میں ایک  خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔شرکاٗ سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر  اکرم  کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر  عالمی برادری  کی توجہ کا طلبگار ہے، اقوامِ متحدہ کی قرار  دادوں میں یہ واضح  ہے کہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق  کیا جائے۔یومِ یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سعودی اور ترکیہ کے سفارتکار، پاکستانی امریکن اور کشمیری  کمیونٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ  افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر  اقوام متحدہ  کے لیے پاکستان کے  نئے متعین کردہ سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ  پاکستانی قوم کا کشمیری عوام سے یہ وعدہ ہے کہ  وہ ہر فورم پر اپنے کشمیری  بہن  بھائیوں کی  حمایت جاری رکھیں گے ۔شرکا سے خطاب میں قونصل جنرل عامر احمد  اتوزئی نے  کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی مبصرین بھی شاہد ہیں کہ   بھارت  طاقت کا  ناجائز استعما ل کررہا ہے۔تقریب  سے دیگر مقررین نے بھی  اظہارِ خیال کیا اور مسئلہ  کشمیر کی جانب توجہ مبذول کروائی۔ مقررین کا کہناتھا کہ کشمیری  وام کو ان کا حقِ خود ارادیت دیے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکتا۔یومِ یکجہتی  کشمیر  کے شرکاٗ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ  کشمیری عوام  کی جدوجہد میں ان  کے شانہ بشانہ ہیں اور کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.