vosa.tv
Voice of South Asia!

دوہری شہریت کے حامل افراد کا امریکی پاسپورٹ کیوں ضبط ہوسکتا ہے؟

0

امریکی محکمہ خارجہ نے امریکا کا سفر کرنے والے دوہری شہریت کے حامل  شہریوں کے لیے اہم سفری ہدایات نامہ جاری کردیا۔مسافروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنا امریکی پاسپورٹ لازمی  ساتھ رکھیں۔

سوشل میڈیا پر ایک واقعہ زیر  گردش ہے جس میں  حال ہی  میں امریکی ایمیگریشن آفسر نے  ایک آئیورین  خاتون کو داخلے سے روک دیا اور ان  کا امریکی پاسپورٹ بھی  ضبط کرلیا ۔ہوا کچھ یوں کہ مغربی  افریقی ملک کوٹ  دی آئیوری کی   خاتون نے  اپنے ملک واپس  جاتے ہوئے امریکا کے بجائے  آئیورین پاسپورٹ استعمال کیا۔خاتون کے دوبارہ امریکا آنے پر ایمیگریشن افسر نے  استفسار کیا کہ آپ گزشتہ وزٹ پر امریکی پاسپورٹ پر آئیں  لیکن جاتے ہوئے امریکی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا   تو ہمارے  پاس  آپ کی واپسی   کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔خاتون  نے اعتراف کیا کہ  انھوں نے  اپنے  ملک واپسی پر  امریکی پاسپورٹ استعمال نہیں کیا۔اس جواب پر امیگریشن افسر نے خاتون  کا امریکی پاسپورٹ ضبط کر لیا اور انھیں  امریکا میں  داخلے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر وہ اپنا آئیورین پاسپورٹ استعمال کر رہی ہے تو  انھیں امریکی  پاسپورٹ کی کوئی ضرورت نہیں ۔امریکی قانون کے مطابق”اگر آپ ایک سے زیادہ پاسپورٹ کے ساتھ امریکی شہری ہیں، تو آپ کو امریکہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے اپنا امریکی پاسپورٹ استعمال کرنا چاہیے۔یہ قانون کوئی نہیں نیا بلکہ کئی برسوں سے  رائج ہے  لیکن موجودہ حالات میں اس پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے ۔محکمہ خارجہ کے  مارچ 2024  کے اس  سفری ہدایت نامےمیں  تاکید کی گئی کہ دوہری شہریت کے حامل امریکہ میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کے لیے ہمیشہ اپنے امریکی پاسپورٹ کا استعمال کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.