vosa.tv
Voice of South Asia!

اے پیگ نےسفید پوش افراد میں گرم کپڑے تقسیم کردیے

0

پاکستانی امریکن ایڈووکیسی گروپ نے ونٹر ڈرائیو شروع کردی۔ اے پیگ نے سفید پوش اور ضرورت مندوں میں نئے گرم کپڑے تقسیم کیے۔اے پیگ نے نیویارک کے علاقے کوئنز میں واقع اسلامک فاونڈیشن پر موسمِ سرما کی مناسبت سے اپنی سالانہ ونٹر ڈرائیو کا اہتمام کیا جس میں کونسل ممبر لنڈا لی بھی شریک ہوئیں۔ اے پیگ کے صدر علی رشید کا کہنا تھاہم  نے اپنی بساط کے مطابق ضرورت مندوں میں گرم کپڑے فراہم کیے ہیں لیکن ابھی مزید امدا دکی ضرورت ہے۔ونٹر ڈارئیو میں سفید پوش افراد کی کثیر تعداد شریک تھے ، اے پیگ  کے پلیٹ فارم سے جیکٹس، ہوڈیز، دستانے ،اسکارف اور دیگر اشیاٗ  تقسیم کی گئیں۔ ونٹر ڈرائیو میں اے  پیگ کے بورڈ ممبران اور والنٹئیرز  نے بڑھ  چڑھ کر حصہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ وہ بلا تفریق رنگ و نسل  کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلامک فاونڈیشن اور مقامی کمیونٹی نے اے پیگ کی کاوشوں کوسراہا اور ان کی تنظیم کی فلاحی سرگرمیوں میں وسعت کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.