vosa.tv
Voice of South Asia!

گورنر ہوکل کا سب وے کی حفاظت کے لیے نیا منصوبہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے 77 ملین ڈالر کے سب وے سیفٹی منصوبے کا اعلان کر دیا، جس کا مقصد شہر کے سب وے سسٹم میں عوامی تحفظ کو بڑھانا ہے۔

گورنر ہوکل نے کہا کہ اس اقدام سے شہر میں سب وے کے استعمال کے دوران جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے گی، خصوصاً رات کے وقت جب سب وے اسٹیشنز اور ٹرینیں کم رش والی ہوتی ہیں۔ منصوبے کے مطابق نیو یارک پولیس کے 750 افسران اور 300 اضافی افسران کو ٹرینوں میں تعینات کیا جائے گا، جبکہ شہر کے 30 سب وے اسٹیشنز میں اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ گورنر نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی جگہوں پر حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات ضروری ہیں تاکہ نیو یارک سٹی کے شہری اور سیاح سب وے ٹرین میں بغیر کسی خوف کے سفر کر سکیں۔ میئر ایڈمز نے گورنر کی اس کوشش کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا یہ اقدام سب وے سسٹم میں بڑھتے ہوئے جرائم اور عوامی تحفظ کے مسائل کے پس منظر میں کیا گیا ہے، جس کا مقصد نیو یارک سٹی کو ایک محفوظ اور قابل اعتماد شہر بنانا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.