vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک پولیس اب ٹریفک خلاف ورزی پر پیچھا نہیں کرے گی

0

شہریوں کے تحفظ کے لیے مشتبہ ملزم کا پیچھا نہ کرنے پر کوئی تنقیدیا کاروائی بھی نہیں ہوگی
پولیس کمشنر نے تعاقب پالیسی میں اصلاحات کردی، نفاذ یکم فروری سے ہوگا

ویب ڈیسک: نیویارک پولیس کی کمشنر جیسیکا ٹش نے نئی گاڑیوں کو مشتبہ افراد  یاملزمان کے تعاقب کے لیے اصلاحت کرتے  ہوئے  نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔ نئی پالیسی کے مطابق اب پولیس افسران صرف سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کا تعاقب کرنے کے مجاز ہوں گے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی یا غیر متشدد جرائم کے مرتکب افراد کا پیچھا کرنے کے لیے پولیس کار استعمال نہیں کی جائے گی۔ پولیس افسران تعاقب سے قبل یا دوران  رہائشی علاقے، اسکول زون یا کھیل کے میدان کی موجودگی کی حساسیت کو ملحوظِ خاطر رکھیں گے۔ اگر پولیس افسر کو ایسا لگے کہ ملزمان کا یہ تعاقب غیر محفوظ ہے اور پیچھا کرنے کی صورت میں کوئی حادثہ یا شہریوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے تو وہ اس کاروائی سے گزیز کرسکتے ہیں  ان پر تنقید اور ان کے خلاف کاروائی نہیں کی جائے گی۔ پولیس کمشنر  جیسیکا  ٹِش کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کا نفاذیکم فروری سے ہوگا۔پالیسی پر عمل در آمدکو یقینی  بنانے کے لیے  باقائدہ مانیٹرنگ کی جائے گی اور ماہانہ بنیاد پر افسران کی کار کردگی کا جائزہ بھی لیا جائے گا تاکہ مزید بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جاسکیں۔پولیس کے مطابق 2024 میں 2 ہزار 278 گاڑیوں  نے  مختلف مشتبہ افراد اور ملزمان کا تعاقب کیا جس میں سے  تقریباً25 فیصد   واقعات  تصادم کا باعث بنے اور اس کی وجہ سے نہ صرف جسمانی  طور پر بلکہ املاک کو  بھی نقصان  پہنچا ۔۔رپورٹ کے مطابق  گزشتہ سا ل67 فیصد  تعاقب فرار  ہوتی ہوئی گاڑیوں کا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.