vosa.tv
Voice of South Asia!

میئر ایڈمز کا برونکس میں آتشزدگی کے مقام کا دورہ

0

نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے برونکس میں ہونے والی حالیہ تباہ کن آتشزدگی کے مقام کا دورہ کیا، اور یقین دہانی کروائی کہ شہر کے تمام ادارے متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

حال ہی میں برونکس کے علاقے مورس ہائٹس میں آتشزدگی کے نتیجے میں دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے، جن میں سے کچھ کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ میئر ایرک ایڈمز نے اس واقعے کے فوراً بعد متاثرہ جگہ کادورہ کیا۔ میئر کا کہنا ہے کہ اس آگ سے کئی افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ میئر ایڈمز نے حکام کی جانب سے کیے گئے ریسکیو آپریشنز اور متاثرین کے لیے فراہم کی جانے والی مدد پر بھی تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی ایمرجنسی خدمات اور فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کی، جس سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں اس قسم کے حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات کو مزید مضبوط کیا جائے گا اور متاثرین کی امداد کے لیے مزید وسائل فراہم کیے جائیں گے۔ میئر نے اس موقع پر شہریوں سے تعاون کی درخواست کی اور یقین دہانی کروائی کہ شہر کے تمام ادارے متاثرین کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.