نیویارک پولیس نے روزویلٹ ایونیوکو جسم فروشوں سے پاک کر ہی دیا
رہائشیوں نے مئیر نیویارک ایرک ایڈمز اور نیویارک پولیس کمشنر جیسکا ٹش کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے
نیویارک(ویب ڈیسک) نیویارک کا علاقہ کوئنز روزویلٹ ایونیو کو جسم فروشی میں ملوث افراد سے پاک کرنا ایک چیلنج بنا ہوا تھا اور جسم فروشی کے معاملات سڑکوں پر ہی طے پائے جارہے تھے اور پولیس کارروائی نہیں کرپارہی تھی لیکن نیویارک پولیس کی نئی کمشنر جیسکا ٹش نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیویارک پولیس افسران کو ہدایت کی کہ علاقے کو جرائم پیشہ اور جسم فروشی سے پاک کیا جائے اور کسی کی نہ سنی جائے جس پر نیویارک پولیس نے کارروائی کا بیڑہ اٹھایا اور جرائم پیشہ اور سرے عام سڑکوں ،گلی محلوں میں جسم فروشی میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ۔پولیس نے اسے آپریشن روز ویلیٹ کا نام دیا ۔قحبہ خانوں اور مساج پارلروں پر کارروائیاں کی اور90روزہ ملٹی ایجنسی آپریشن کے دوران سب کا ہی خاتمہ کردیا اس وقت سرے عام سڑکوں گلیوں میں جسم فروشی کے معاملات طے کرتے ہوئے کوئی نظرنہیں آئے گا۔نیویارک پولیس کمشنر آف آپریشنز کاز ڈوٹری نے کہا کہ 35مرد خواتین گرفتار ہوچکے ہیں اور پولیس افسران دن رات کارروائیاں کررہے ہیں اب کوئنز کی سڑکیں اور گلی محلے صاف نظر آرہے ہیں اور واضح فرق پڑا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کہیں نہیں جا رہے ہیں۔ کارروائیاں جاری رہیں گی۔پولیس کارروائیوں پر روز ویلیٹ کے مکینوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مئیر ایرک ایڈمز اور کمشنر جیسکا ٹش کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ہیں اور کہا کہ اب اہلخانہ کے ساتھ روز ویلیٹ کی سڑکوں پر گھوم سکتے ہیں اور گھوم بھی رہے ہیں ۔