نیویارک میں ڈاکوؤں کی نشاندہی پر5ہزار ڈالر انعام
یہ انعام کی رقم حکومت یا نیویارک پولیس نے نہیں رکھی بلکہ پرائیوٹ ایسوسی ایشن نے رکھی ہے جو آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں سے تنگ ہیں
نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں چوروں اور ڈکیتوں نے عام شہریوں کے ساتھ کاروباری افراد کو بھی تنگ کررکھا ہے ۔ڈاکوؤں نے بڑے کاروباری مرکز کو ہدف بنایا ہوا ہے جہاں پر وہ چھتوں میں سوراخ کرکے دکانوں یا اسٹور میں داخل ہوتے ہیں ۔نیویارک پولیس شکایات کے باوجود ملزمان کو گرفتار کرنے سے قاصر ہے ۔اس لیے ڈاکو پلان کرکے ڈکیتیاں کررہے ہیں ۔ نیویارک کے کاروباری افراد کی تنظیم یونائیٹڈ بوڈیگاس ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جو ڈاکوؤں کے گروہ کی نشاندہی کرئے گا اسے5ہزار ڈالر بطور انعام دئیے جائیں گئے اور نام صیغہ راز رکھا جائے گا ۔مذکورہ تنظیم نے ڈاکووں کے گروہ کو دی مڈ نائٹ میشرز کا نام دیا ہے جن کا ہدف اے ٹی ایم مشینوں کی چوری ہے ۔یونائیٹڈ بوڈیگا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس گروپ نے گزشتہ تین مہینوں میں 49 چھوٹے کاروباروں کو نشانہ بنایا اور ہزاروں ڈالر چوری کیے ہیں۔یونائیٹڈ بوڈیگا ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ جب اے ٹی ایم مشین نہیں ہوتی ہے تو لوگ پیسے نکالنے کے لیے باہر جاتے ہیں پھر لوٹ کر نہیں آتے اس سے ہمارا کاروبار تباہ ہورہا ہے۔ اے ٹی ایم انڈسٹری ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بیان میں کہا ہے کہ فری اسٹینڈنگ اے ٹی ایم ایس کسی حد تک نرم ہدف بن گئے ہیں۔کیونکہ اے ٹی ایم مشنیں مختلف جگہوں پر موجود ہوتی ہیں ۔جیسا کہ آپ جانتے ہیں جب چیزیں مہنگی ہو جاتی ہیں اور دکانیں اپنے گاہکوں کے لیے زیادہ نقد رقم رکھتی ہیں۔