vosa.tv
Voice of South Asia!

نیویارک میں بے گھر افراد کی تعداد میں اضافے نے حکام کو اقدامات اٹھانے پر مجبور کیا

0

مئیر نیویارک نے ایسے معاملات کو روکنے کی پہل کردی ہے ،تارکین وطن کی آمد کو کنٹرول کرنے کا بھی منصوبہ رکھتے ہیں

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک میں بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ اضافے نے حکام کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ اس معاملے پر توجہ دینے پر مجبور کیا ہے ۔نئی وفاقی رپورٹ کے مطابق سال23۔2024کے دوران بے گھر افراد کی مجموعی تعداد میں53فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے بے گھر افراد کی تعداد کو روکا جائے ۔رپورٹ کے مطابق نیویارک کی پناہ گاہوں میں داخل ہونے والے افراد کی تعداد میں88فیصد اضافہ ہو چکا ہے اسی طرح  سیاسی پناہ کے متلاشیوں کی بھی اچھی خاصی آمد ہوئی ہے۔مذکورہ معاملات کو دیکھتے ہوئے مئیر نیویارک میدان میں آئے ہیں انہوں نے بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد کو کنٹرول کرنے  کی پہل کی ہے اور تارکین وطن کی آمد کو کنٹرول رکھنے کا بھی منصوبہ پیش کیا ہے ۔میئر ایرک ایڈمز نے کہا کہ سب وے پر ایک خاتون کو زندہ جلا دینے کا معاملہ بہت ہی خطرناک ہے جو کہ بھول نہیں پارہا ہوں ۔اسی طرح مین ہٹن میں تین افراد کو چاقو کے وار کر کے قتل کردیا گیا  یہ سب واقعات دل دہلا دینے والے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم شدید ذہنی بیماری میں مبتلا نیویارک کے غیر پناہ گزینوں کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سہولت تعمیر کرنے جا رہے ہیں۔ غیر مستحکم لوگوں کو نفسیاتی ایمرجنسی رومز میں لے جایا جاتا ہے اسے مستحکم کیا جاتا ہے اور پھر چند دنوں میں چھوڑ دیتے  ہیں ۔ہمیں انہیں مکمل صحت یاب کرنا ہے اس کے لیے کام کیا ہے اور ہم آنے والے دنوں میں ایسے واقعات کو روکنے میں کامیاب ہوجائیں گئے۔نیویارک شہر کی  ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کی ڈپٹی میئر این ولیمزآسوم نے کہا کہ میرے خیال میں یہ تمام چیزیں ذہنی صحت سے منسلک ہیں ہم ایسے واقعات کو روکیں گئے۔ان کا کہنا تھا کہ کیا کام کر رہا ہے اور کیا نہیں؟ ایسی بحث میں نہیں جانا ہے ۔آئیے ایسی چیزوں کو چھور دیں  جو کام نہیں کر رہی ہیں۔ آئیے کام کرنے والی چیزوں کو بہتر کریں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.