vosa.tv
Voice of South Asia!

مین ہٹن میں جلتی عمارت سے” بلی” نے چھلانگ لگادی

0

بھوری رنگت کی بلی نے مڈ ٹاؤن میں جلتی ہوئی عمارت کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی ،اب بلی صحت یاب ہو رہی ہے

نیویارک(ویب ڈیسک)نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے شدت اختیار کرلی ۔اس دوران رہائشیوں نے عمارت کو خالی کردیا تھا ۔آگ نے تیسری منزل کو لپیٹ میں لیا ہوا تھا ۔کہتے ہیں کہ جان سب کو عزیز ہوتی ہے چاہے وہ انسان ہو یا جانور ۔ایسا ہی کچھ مین ہٹن میں ہوا جب تیسری منزل پر لگی اپارٹمنٹ میں آگ سے بلی نے جان بچانے کے لیے کھڑکی سے چھلانگ لگادی اور خوش قسمتی سے بلی بچ گئی اور نیچے کام کرتے ہوئے فائر فائٹروں نے بلی کو پکڑا اور گود میں لے کر جانوروں کے ہسپتال منتقل کیا۔جہاں پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی اور ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ معملی زخم آئے ہیں بلی جلد ہی صحت یاب ہوجائے گی ۔ توقع ہے کہ اگلے دو ہفتوں میں بلی مالک کو دوبارہ مل جائے گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.