ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت اہم منصوبوں پر کام جاری ہے،مشیربرائے سیاحت زاہد چنزیب
خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے تحت ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے مشیربرائے سیاحت زاہد چنزیب نے ہزارے وال اوورسیز کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹورسٹ گارڈ فورس سمیت مختلف اہم منصوبوں پر کام جاری ہے تاکہ صوبے کو سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنایا جا سکے۔زاہد چنزیب کے اعزاز میں جدہ میں ہزارے وال اوورسیز پاکستانیز فورم اور تناول ہزارہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر ہزارے وال اووسیز پاکستانیز فورم چوہدری نورالحسن گجر نے کی اور تقریب میں کمیونٹی کے عہدیداروں اور نمایاں شخصیات نے شرکت کی شرکاء نے زاہد چنزیب کو عمرے کی سعادت پر مبارکباد دی اور سیاحت کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے دوران کے پی کے سے تعلق رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے مسائل اور تجاویز پیش کیں، جن میں اوورسیز کے لیے صونے میں الگ پولیس نظام اور ہزارہ صوبے کے قیام کا مطالبہ شامل تھا زاہد چنزیب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا حقیقی سرمایہ ہیں، اور حکومت سیاحتی شعبے کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے تقریب کا اختتام "ہزارہ کلچر ڈے” کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ ہوا جس نے اس موقع کو مزید یادگار بنا دیا۔