vosa.tv
Voice of South Asia!

پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سالانہ انتخابات،حلف برداری کی تقریب

0

سعودی عرب(نمائندہ خصوصی)سعودی دارالحکومت ریاض میں پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کے سالانہ انتخابات 2025 کے حوالے سے حلف برداری کی تقریب منعقد کی گئی جس میں فورم کے عہدیداران اور کمیونٹی اکابرین نے شرکت کی۔تقریب کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت ملک راشد پرویز اعوان نے نئے عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم جس لگن ، محنت ، ایمانداری اور حب الوطنی کے ساتھ دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کی بے لوث صحافتی خدمت کر رہی ہے وہ ناقابل فراموش ہے مثبت صحافت معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔موٹیوشنل سپیکر ارشد تبسم نے مثالی صحافتی خدمات پر پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم خدمت ، محبت اور عظمت کا روشن باب ہے اس کے تمام عہدیداران اپنی بے باک صحافت اور قلم کی پاسداری کرتے ہوئے پاکستان کا وقار بلند کر رہے ہیں تقریب سے فورم کے مرزا ریاض بیگ ، ملک ناظم علی ، راجہ نوید الرحمن ، ملک عرفان علی ، محمد بلال  اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کا وقار بلند رکھنے کیلئے مثبت اور غیر جانبدار صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.